ایل ڈی اے کی کارروائی، غیر قانونی عمارتیں مسمار

31 Jan, 2020 | 08:01 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی ہربنس پورہ اور تاجپورہ میں کارروائی، 8 غیر قانونی عمارتیں مسمار، متعدد عمارتیں سربمہر کردی گئیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیراحمد سید کی ہدایت پرٹاﺅن پلاننگ ونگ کے عملے نے کینال روڈ پر واقع غیر قانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی کرکے آٹھ عمارتیں مسمار اور متعدد سربمہر کردیں۔ پہلے سے تعمیر شدہ ایک ہال کے فرسٹ فلور پر تعمیر کی جانے والی چار دیواری، ڈیال ہاﺅس کے قریب دکان، ایک عمارت کے نئے لگائے جانے والے شٹر اور ایک عمارت مسمار کر دی گئی۔

اسی طرح رضوان گارڈن میں تین دکانوں کی بنیادیں اور اس سے ملحقہ ہال مکمل طور پر مسمار کردیا۔ تاج پورہ کے قریب ایک عمارت کے شٹر ہٹادیئے اور اسے جزوی طور پر مسمار کردیا گیا جبکہ تاج پورہ میں پہلے سے تعمیر شدہ دکانیں بھی سربمہر کردی گئیں۔

مزیدخبریں