(سعدیہ خان) ایک اور ننھی کلی کو اپنوں نے لاوارث چھوڑ دیا16 دن کی ننھنی بچی کو بزرگ خاتون چلڈرن ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئی، ہسپتال نے بچی چائلڈ بیورو کے حوالے کر دی۔
معاشرتی بے حسی نے انسانیت کو روند کر رکھا دیا. نومود بچوں کو لاوراث دنیا کے سہارے چھوڑ کر جانے والے قانون کی گرفت سے باہر ہوگئے، ایک اور نومولود بچی کو بزرگ خاتون چلڈرن ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئی. ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دو روز قبل بزرگ خاتون نے بچی کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کروایا اور خود کو نومولود کی دادی ظاہر کیا دوران علاج بزرگ خاتون ہسپتال سے غائب ہوگی . دو دن انتظار کے بعد جب بچی کو لینے لواحقین نہ پہنچے تو ہسپتال نے بچی چائلڈ بیورو کے حوالے کر دیا.
سولہ روزہ ننھی بچی چائلڈ پروٹیکشن کی تحویل میں ہے جس کی دیکھ بھال کی جا رہی جبکہ بچی کے لواحقین کی تلاش کے لیے متعلقہ پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی جا رہی ہے۔نومولود بچوں کے ساتھ اپنوں کا ناروا سلوک انسانیت پر سوالیہ نشان ہے ایسے افراد کو عبرتناک سزا دی جانے چاہیے۔
16 دن کی ننھی کلی کو اپنوں نے لاوارث چھوڑ دیا
31 Jan, 2020 | 07:26 PM