(رضوان نقوی)ایف بی آر نےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، گوشوارے اب اٹھائیس فروری تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر نے سال دوہزارانیس کے انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری سے بڑھا کر28 فروری کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹیکس گزار اٹھائیس فروری تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکیں گے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو تاحال لاہور سے چارلاکھ پانچ ہزار جبکہ ملک بھر سے مجموعی طورپرچھبیس لاکھ گوشوارے موصول ہوئے ہیں جبکہ ایف بی آرنے سال دوہزار انیس کیلئے تینتیس لاکھ گوشواروں کا ہدف مقرر کررکھاتھا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ مقررہ ہدف سے 7لاکھ گوشوارے کم موصول ہونے پراٹھائیس فروری تک توسیع کی گئی ہے۔