(عثمان علیم) ایل ٹی سی کے 19 میں سے17 روٹس تاحال بند، کمپنی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی جبکہ متبادل سروسز فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے 19 میں سے 17 روٹس عرصہ دراز سے بند ہیں، کمپنی بند کیے جانے والے روٹس پر تاحال متبادل ٹرانسپورٹ نہیں دے سکی، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے مجموعی طور19 روٹس بند کر دیئے گئے تھے، تاہم 19 میں سے 2 روٹس پربسوں کے بجائے متبادل مزدا سروس دی گئی ہے، جو کہ 22 نمبر روٹ جناح ٹرمینل سے جلو موڑاور 10 نمبر روٹ ویلنیشاء ٹاؤن تا ریلوے اسٹیشن مزدا سروس دی گئی، 22 نمبر روٹ پر 20 مزدے آپریشنل ہیں اور10 نمبرروٹ پر 30 مزدے متبادل سروسز فراہم کررہے ہیں جو کہ ناکافی ہیں، باقی تمام بند روٹس پر متبادل سروس بحال کرنے کیلئے تاحال کمپنی کوئی لائحہ عمل نہ بنا سکی۔