عوامی پاسبان تحریک نے وزیراعلی پنجاب کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

31 Jan, 2020 | 04:22 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: عوامی پاسبان تحریک کا فیروزپورروڈ پر مہنگائی کیخلاف احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کرنے کاعندیہ دے دیا، وزیراعلی پنجاب کوتبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

 چیئرمین عوامی پاسبان وعوامی رکشہ یونین مجید غوری نےدیگر ممبران کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال فیروزپور روڈ پرمہنگائی کیخلاف احتجاج کیا، کارکنوں نے پھولوں کیساتھ مجید غوری کا استقبال کیا، مجید غوری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہرشعبے میں ناکام ہوچکی ہے، جس کی بڑی مثال روزبروز بڑھتی مہنگائی ہے۔

عوامی پاسبان تحریک اتوار کے روز مہنگائی، حکمران جماعت اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کیخلاف وزیراعلی ہاوس کے باہر احتجاج کرے گی، مہنگائی کیخلاف اس احتجاج میں راہگیر خصوصاً طلبہ بھی بن بلائے مہمان بن گئے۔

  مجید غوری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ناکام پالیسیوں کےسبب وزیراعلی پنجاب کو ہٹایا جائے۔

                 

مزیدخبریں