بیٹے نے ماہرہ خان سے زندگی کے خاص لمحوں کے متعلق پوچھ لیا

31 Jan, 2020 | 04:16 PM

Sughra Afzal

 (زین مدنی) اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے نے ان سے زندگی کے ان خاص لمحوں کے بارے میں پوچھ لیا جن کو ہم ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

ماہرہ خان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ان لمحوں کے بارے میں بتایا جو ان سے ان کے بیٹے اذلان نے پوچھے تھے، ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے بیٹے اذلان نے ان سے پوچھا کہ ماما کیا آپ جانتی ہیں کہ ہماری زندگی کے خاص لمحے کون سے ہوتے ہیں؟ اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آپ مجھے بتا ﺅکہ یہ لمحے کون سے ہوتے ہیں۔

بیٹے نے کہا کہ ایسے لمحے جن کو آپ ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں وہ ہمارے سب سے خاص اور غیر معمولی لمحے ہوتے ہیں، اس کے بعد میں نے آنکھیں بند کیں اور ان تمام لمحوں کے بارے میں سوچا جن کو میں زندہ رکھنا چاہتی ہوں تو یہ بہت سارے لمحے تھے۔

مزیدخبریں