سابق سپرٹنڈنٹ افشاں لطیف کا بچیوں سے زبردستی ویڈیو بیان لینے کا انکشاف

31 Jan, 2020 | 04:13 PM

Shazia Bashir

ریحان گل: سابق سپرٹنڈنٹ افشاں لطیف کا بچیوں سے زبردستی ویڈیو بیان لینے کا انکشاف، کاشانہ کی ماریہ شریف نے افشاں لطیف کے خلاف تحریری بیان دے دیا۔

  کاشانہ کی سابق سپرٹنڈنٹ افشاں لطیف کی جانب سے کاشانہ میں مردوں کےداخلے اور بچیوں کی جبری شادیوں کے الزامات لگائے گئے تھے، ذرائع کے مطابق کاشانہ کی رہائشی ماریہ شریف کی جانب سے تحریری بیان محکمہ سوشل ویلفئیر کو جمع کروایا گیا ہے۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افشاں لطیف نے اسے اپنے گھر حبس بے جا میں رکھ کر زبردستی ویڈیو بیان ریکارڈ کیا، بیان کے مطابق کاشانہ میں تمام بچیاں بحفاظت رہ رہی ہیں۔

 لیکن افشاں لطیف اپنے تبادلے کو بنیاد بنا کر ان ویڈیوز کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے، مستقبل میں افشاں لطیف کی طرف سے سامنے آنے والی کسی ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں