ججز مخالف مواد کیس، فریقین کے وکلا دلائل کیلئے طلب

31 Jan, 2020 | 04:04 PM

Shazia Bashir

یاور ذوالفقار:لاہور ہائی کورٹ میں شوسل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مواد آپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے، عدالتی حکم پر وزارت خارجہ اور داخلہ نے اپنا جواب داخل کرا دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید نے درخواست پر سماعت کی جس میں سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کی نشاندہی اور اس کیخلاف کارروائی کی اس کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی، وزارت خارجہ نے جواب میں آگاہ کیا کہ پاکستان کا اس وقت صرف چار ممالک سے سوشل میڈیا کے حوالے سے میوچل لیگل اسسٹنس کا معاہدہ ہے اور سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پاکستان کا چین، سری لنکا، ازبکستان اور قرغستان سے معاہدہ ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان نے ابھی تک بدھا پسٹ کنونشن پر دستخط نہیں کئے کیونکہ سائبر کرائم کو قابو کرنے کے لئے بدھاپسٹ کنونشن غیر مخفوظ ہے، وزارت خارجہ نے عدالت یہ بھی آگاہ کیا کہ اسرائیل بھی بدگاپسٹ کنونشن کا حصہ ہے اس لئے ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے جبکہ بھارت بھی اس کنونشن میں شامل ہونے کی سنجیدگی سے سوچ رہا ہے اس لئے ہمیں بھی محتاط رہنا ہو گا۔

 وزارت داخلہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام تر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اس کیلئے کنونشن کی شق وار تفصیلات اور بات چیت ضروری ہے۔

مزیدخبریں