سابق حکومت کی عجب کرپشن کی غضب داستانیں سامنے آگئیں

31 Jan, 2020 | 03:50 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ)  پنجاب میں کرپشن کی داستانوں نے غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی حیران کردیا، اورنج لائن میٹرو ٹرین سمیت غیر ملکی فنڈنگ سے شروع ہونے والے 21 منصوبوں میں اربوں کی کرپشن منظرعام پر آگئی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک،ایشین ڈویلپمنٹ بینک، چائنہ ایگزم بینک اورجائیکا لون سمیت غیر ملکی فنڈ سےشروع کیے جانےوالے منصوبوں میں 2 بلین سےزائد کی کرپشن ہوئی۔

آڈٹ رپورٹ 2018-19 نے سابقہ دورمیں کیے جانے والے معاہدوں کا کچا چٹھا کھول دیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 منصوبوں کے لیے غیرملکی بینکوں اور فرمز نے پنجاب حکومت کو10 ارب سےزائد کے فنڈز جاری کیے، غیر ملکی فنڈ میں سے 2 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ   94 ہزار روپے کی خرد برد کی گئی، مہنگے ٹھیکے،لانگ روٹس اور انکم ٹیکس کی عدم وصولی کے باعث خزانےکو نقصان پہنچا، فنڈنگ لے کر درست استعمال نہ کرنے کے باعث غیر ملکی بینکوں کو اضافی انٹرسٹ بھی ادا کرنا پڑا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی فنڈڈ منصوبوں میں ٹرانسپورٹ، آبپاشی، انرجی اور سیاحت سے متعلقہ منصوبے شامل ہیں۔

مزیدخبریں