لاکھوں کی واردات، مزاحمت پرگولی لگنے سے شہری شدید زخمی

31 Jan, 2020 | 03:22 PM

وقار نیازی

(وقاص احمد) شہرمیں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، ٹاون شپ میں مزاحمت پر نوجوان زخمی جبکہ ماڈل ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوارڈاکو10 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹاون شپ کےعلاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے24 سالہ سمیرخان سے موبائل فون اور نقدی چھینی جس پرنوجوان کی جانب سےمزاحمت پر ڈاکووں نےفائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا،  زخمی کوطبی امداد کے لیےجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف ماڈل ٹاؤن میں جیولرشاہد کےملازم سےڈاکو10 لاکھ روپےنقدی لےکرفرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں