ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدار حکومت ناکام، 1750 شہری آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے

بزدار حکومت ناکام، 1750 شہری آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) بزدار کے دور حکومت میں ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں ناکام، 24 گھنٹوں میں 76شہری سگ گزیدگی کا شکار، رواں ماہ متاثرہ افراد کی تعداد 1750کے قریب پہنچ گئی، سرکاری عملے کی لاپرواہی سے شہری پریشان ہوگئے۔ 

ضلعی انتظامیہ نے لاہوریوں کو آوارہ کتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، آوارہ کتوں کی دہشت سے شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ  کی  آوارہ کتوں  کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران آوارہ کتوں نےمزید 76 لاہوریوں کو کاٹ لیا۔ سال 2020 کے پہلے ماہ 1 ہزار 750 لاہوریے آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے ہیں اور اس میں مسلسل اضافی جاری ہے۔ 

شہریوں نے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ آوارہ کتوں سے ہماری اور  ہمارے بچوں کی جان چھڑوائے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔