(درنایاب) واسا نے کلورین کی جراثیم کش خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ٹیوب ویلز میں کلورین کی مقدار کو بڑھانےکا فیصلہ کرلیا۔
کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے تمام ٹیوب ویلز میں کلورین کی مقدار بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے احکامات کے مطابق کلورین کی مقدار آدھے ملی گرام فی لیٹر سے ایک ملی گرام فی لیٹر کردی گئی، چیف کیمسٹ کوتمام ٹیوب ویلزمیں وافر مقدار میں کلورین مہیا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم کی زیر نگرانی چیف کیمسٹ واسا کو پانی کی ٹیسٹنگ اور کلورین کا اسٹاک پورہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔