جرمن اداکارہ کو پاکستان بھا گیا، مستقل رہائش کی خواہش

31 Jan, 2020 | 12:39 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی ) جرمنی سے فیشن شو میں شرکت کیلئے آنے والی خوبرو اداکارہ لیلیٰ داستان کو پاکستانی ثقافت اور لوگ بھا گئے، پاکستان میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

جرمن ماڈل و اداکارہ لیلیٰ داستان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک بے حد خوبصورت ہیں،یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں،میں پاکستان کی ثقافت سے بہت متاثر ہوں، اب مستقل طور پر پاکستان میں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہوں، میں پاکستانی ملبوسات کی دیوانی ہوں، تین ماہ قبل پہلی بار فیشن شو میں کیٹ واک کیلئے پاکستان آئی تھی اور اب واپس جانے کا من نہیں کر رہا، میں یہاں ایک فلم میں جاوید شیخ، معمر رانا اور شہروز کیساتھ کام کر رہی ہوں۔

لیلیٰ داستان نے بتایا کہ جرمنی میں پیدا ہوئی اور الحمداللہ مسلمان ہوں، مجھے اردو زبان سے پیار ہے،میں آج کل اردو سیکھ بھی رہی ہوں، پاکستانی ڈرامے اور فلمیں بھی شوق سے دیکھتی ہوں، راحت فتح علی پسندیدہ گلوکار ہیں، میں پاکستان سے متعلق دنیا کے منفی تاثر کو ختم کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں پاکستان ایک پرامن اور سلامتی والا ملک ہے، یہاں کے لوگ خوش مزاج، دریا دل اور مہمان نواز ہیں۔

مزیدخبریں