ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی کی قیمتوں کا تقرر،عدالت نے حکومت کو مزید مہلت دیدی

گھی کی قیمتوں کا تقرر،عدالت نے حکومت کو مزید مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف:گھی مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنےکیخلاف درخواستوں پر سماعت،گھی کی قیمتیں مقررکرنےکےنوٹی فکیشن کومعطل کرنےکےحکم میں توسیع کردی گئی۔


عدالت نےوفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کے جمعہ تک مہلت دے دی،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل نےسماعت کی
درخواست گزاروں کی جانب سے اشتر اوصاف سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے،تین رکنی فل بنچ میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس جواد حسین شامل ہیں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی استفسار کیا کہ ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے جواب نہیں آیا،وکیل درخواست گزار اشتر اوصاف بولے گزشتہ روز شام سات بجے جواب آیا،حکومت پنجاب نے خود سے چارٹ بناکر ساتھ لگایا ہے۔


جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کدھر ہیں،پیش کیوں نہیں ہوئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں،اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس ملا ہواہے۔

عدالت نے حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer