جاوید لطیف والدہ کے اثاثوں سمیت نیب میں طلب

31 Jan, 2020 | 11:35 AM

وقار نیازی

(سعود بٹ) ایم این اے جاوید لطیف کی نیب میں طلبی کا معاملہ،  جاوید لطیف اپنی والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات سمیت 4 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ 
والدہ کے نام پر کتنی جائیدادیں ہیں، کتنے اثاثے منتقل ہوئے۔  جاوید لطیف کی والدہ نے کون سی جائیدادیں فیملی ارکان کو منتقل کیں۔قومی احتساب بیورو ( نیب)  نے جاوید لطیف کو اپنی والدہ کے تمام اثاثوں کے ریکارڈ سمیت 4 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ 

نیب ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کی والدہ کے نام کڑوروں روپے کے اثاثے ہیں،  جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کو 10 کروڑ سے زائد اثاثہ جات بتائے،  نیب کو موصول شواہد کے مطابق انکی اثاثوں کی مالیت اربوں روپے ہے،  جاوید لطیف کی والدہ کے اثاثوں میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ہے، سورس آف انکم اور اثاثے بنانے کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا پوچھا گیا تھا،  جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کیلئے 1 ماہ کی مہلت مانگی تھی۔ 

مزیدخبریں