(سٹی42) مہنگائی سے ستائے ہوئے شہریوں کیلئے بُری خبر، شہر میں مرغی کا گوشت 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 255 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
شہر میں برائلر کی رسد میں کمی سے قیمت میں مزید اضافہ، زندہ مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 176 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 4 روپے اضافے کے بعد 255 روپے فی کلوفروخت ہورہا ہے۔ جبکہ فارمی انڈے 114 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے اب مرغی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دُور ہو چکی ہے۔