لاہور میں پولیو خطر ناک حد تک بڑھ گیا،ہائی رسک اضلاع میں شامل

31 Jan, 2020 | 10:48 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :لاہور میں پولیو خطر ناک حد تک بڑھ گیا، ہائی رسک اضلاع میں شامل کر لیا گیا۔

باغات کا شہر پولیو کے ہائی رسک اضلاع کی فہرست میں شامل،لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں نئے پولیو ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
پنجاب کے 9 ہائی رسک اضلاع میں 3 ہزار 613 پولیو ورکر بھرتی کئے جائیں گے، پولیو ورکرز کی بھرتی کیلئے 78 کروڑ روپےکے فنڈز کی منظوری دیدی،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر نے 3 ہزار 613 پولیو ورکرز بھرتی کرنے کی سفارش کی،لاہور میں پولیو کے خاتمے کیلئے 731 پولیو ورکرز بھرتی کئے جائیں گے، پولیو کیسز میں اضافے سے متعلق رپورٹس کی بنیاد پر ورکرز کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا، پولیو ورکرز ہنگامی بنیادوں پر 89 دن کے لئے بھرتی ہوں گے۔

 
 

مزیدخبریں