( شاہ رخ ندیم ) جاپانی ایمبیسی اور پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے جاپانی کیلنڈر نمائش کا افتتاح ہو گیا، نمائش کا افتتاح ہیڈ آف پبلک ریلیشن جاپانی ایمبیسی تاکا ہیرو تمورا نے کیا۔
الحمرا آرٹس کونسل میں جاپانی کیلنڈر کی نمائش میں 100 سے زائد کیلنڈر نمائش کے لئے رکھے گئے، جس میں مختلف کمپنیوں نے حصہ لیا۔ نمائش میں رکھے گئے کیلنڈرز پر جاپانی ثقافت کو پینٹ کیا گیا۔
نمائش کا مقصد جاپان کی ثقافت سے پاکستان کے لوگوں کو روشناس کرانا ہے، شہریوں کا کہنا ہے ایسی نمائش کا انعقاد ہونا چاہیے اور اس طرح دوسرے ممالک کی ثقافت بارے معلومات حاصل ہوتی ہیں، شہریوں نے کیلنڈرز نمائش کو خوب سراہا۔ کیلنڈرز کی نمائش 6 فروری تک جاری رہے گی۔