موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے لاہوریوں کا چٹ پٹے پکوان کی دکانوں کا رخ

31 Jan, 2019 | 09:43 PM

Arslan Sheikh

( شاہ رخ ندیم ) شہر میں بارش اور سہانا موسم، موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے سموسوں چٹ پٹے پکوان اور پکوڑوں کی دکانوں کا رخ کرلیا۔

بارش کے ساتھ خوشگوار موسم میں شہری پکوڑے اور چٹ پٹے پکوان نہ کھائیں، ایسا ممکن ہی نہیں، شہر پر کالی گھٹائیں چھائیں تو کوئی پکوڑے کھانے پہنچ گیا تو کوئی گرما گرم سموسے کھا کر موسم سے لطف اندوز ہوتا رہا۔  

زندہ دلان لاہور کےشہریوں کا کہنا ہے کہ خوشگوار موسم میں پکوڑے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے، کام کے دوران ہی سموسے پکوڑے کھا کر سہانے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

دکاندار بھی گاہکوں کے رش پر خوش نظر آئے، انہوں نے کہا کہ موسم اچھا ہو تو کمائی بھی اچھی ہوتی ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پکوان کھانے سے موسم کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں