بیوٹی پارلر مالکن کو قتل اور دو خواتین کو زخمی کرنیوالے ملزمان بری

31 Jan, 2019 | 07:29 PM

Shazia Bashir

(جمال الدین) بیوٹی پارلر کی مالکن کے قتل  اور  دو خواتین کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملوث چار ملزمان کو سیشن عدالت نے بری کر دیا سیشن کورٹ نے گواہان کے منحرف ہونے پر ملزمان کی برعیت کا فیصلہ کیا۔

ایڈہشنل سیشن جج خالد سعید وٹو نے چار ملزمان کی برعیت کا فیصلہ سنایا ملزم غلام عباس، غلام صابر، ناظم عرف مودی اور عاطف کیخلاف 2017 میں مقدمہ درج ہوا ملزمان کیخلاف تھانہ شفیق اباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

  ملزمان پر ایمان بیوٹی پارلر کی مالکن پروین اختر کو قتل کرنے کا الزام تھا ملزمان نے دو خواتین چاندنی بی بی اور سدرہ بی بی کو زخمی بھی کر دیا تھا مگر مقدمہ کے گواہان نے ملزمان کیخلاف بیان نہیں دیا گواہان کا کہنا تھا انہوں نے ملزمان کو جرم کا ارتکاب کرتے نہیں دیکھا گواہان کے منحرف ہونے پر عدالت نے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں