’’نوازشریف کی رہائی متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا‘‘

31 Jan, 2019 | 06:36 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے تحفظات کو درست قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعت کے تمام تحفظات کو دور کریں گے، نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں۔

الحمرا ہال میں دی لاہور سکالرز سکول کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکا کہنا تھا کہ ایک گھر میں شکوے، شکایتیں ہوتی رہتی ہیں، شکایت نہ ہونا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعت کی بعض شکایتیں درست ہیں اور ہم انہیں دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ جو بھی شکوے ہیں انہیں دُور کیا جائے گا، اتحادی جماعت کے بعض مطالبات جائز ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، مشکلات آتی رہتی ہیں، نوازشریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا ہے، ان کا مکمل علاج کرائیں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، نوازشریف کی رہائی پر عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مڈٹرم الیکشن کا دوردور تک کوئی پتہ نہیں، حکومت 5 سالہ مینڈیٹ لے کرآئی ہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزیدخبریں