عبدالعلیم خان ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آ گئے

31 Jan, 2019 | 05:49 PM

Shazia Bashir

(سعود بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان ایک بار پھر نیب کے راڈار پر آ گئے، چھ فروری کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کے سینئیر وزیر عبدالعلیم خان کو چھ فروری کو طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق نیب لاہور علیم خان کے خلاف آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد آثاثہ جات بنانے کے الزام پر تحقیقات کر رہی ہے۔

نیب لاہورعلیم خان کی آف شور کمپنیوں اور جائیدادوں کے حوالے سے بیشتر ممالک سے تفصیلات طلب کر رکھیں تھیں۔ زرائع کے مطابق عبدالعلیم خان اس سے قبل تین بار نیب لاہور میں پیش ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں