جیل سے باہر آؤں گا تو۔۔۔ نواز شریف نے بڑی بات کہہ دی

31 Jan, 2019 | 02:28 PM

Sughra Afzal
Read more!

 (سٹی 42) سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، نواز شریف نے برجیس طاہر سے پوچھا آپ کا کیا حال ہے جس پر انہوں نے جواب دیا آپ جیل میں تو ہمارا کیا حال ہونا ہے جس پر نواز شریف ہنس پڑے۔

کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سابق صدر ممنون حسین، برجیس طاہر، طلال چودھری، مریم اورنگزیب اور دیگر نے ملاقات کی، مریم اورنگزیب نے اس بار انوکھا انداز اپنایا اور رکشے میں بیٹھ کر جیل پہنچیں۔

ملاقات میں برجیس طاہر سے سابق وزیر اعظم نے پوچھا کہ  آپ کا کیا حال ہے، برجیس طاہر نے جواب دیا کہ آپ جیل میں تو ہمارا کیا حال ہونا ہے، برجیس طاہر  کے جواب پر نوازشریف ہنس پڑے اور بولے باہر آؤں گا تو مزے آپ کے ہونگے، صبر کا ٹائم ہے، صبر میں کروں اور مزے آپ کے ہوں گے۔

ممنون حسین نے کہا کہ نوازشریف دو دفعہ کوشش کی ملاقات نہیں ہوئی۔ نواز شریف نے جواب دیا کہ میں تو سمجھتا تھاکہ سابق وزیراعظم کیساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے، سابق صدر کیخلاف بھی ایسا ہی سلوک کیا گیا ہے، سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم کومتحرک کریں، نواز شریف نے مسکرا کر جواب دیا کہ میں آپ کا بہت ممنون ہوں گا۔

مزیدخبریں