تھانیدار جنسی درندہ بن گیا، خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

31 Jan, 2019 | 10:45 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عابد چودھری) عوام کا محافظ ہی جنسی درندہ بن گیا ، بادامی باغ میں تھانیدار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے تھانیدار ذوالفقار کو گرفتار کر کے خاتون کو برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں تھانیدار ذوالفقار نے شہناز نامی خاتون کو اغوا کر کے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس ٹیم نے ملزم تھانیدار ذوالفقار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ قبضہ سے خاتون کو بھی برآمد کر لیا۔

 اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی ذوالفقار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ خاتون کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں