حکومت کا اپنے ایم پی ایز کو 5، 5 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ

31 Jan, 2019 | 10:17 AM

Sughra Afzal

 (قیصر کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزراء کو ترقیاتی فنڈز دینے کے حوالے سے سمری چیف سیکرٹری سے مانگ لی۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر ایم پی اے کو ترقیاتی سکیموں کی مد میں 5 کروڑ دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے سمری بھجوائیں۔ سمری کی منطوری کیساتھ ہی پی ٹی آئی کے ہر رکن اسمبلی کو پانچ، پانچ کروڑ روپے کی سکیموں کی گرانٹ مل جائے گی۔

مزیدخبریں