سی سی پی او کی عدم دلچسپی، ڈولفن اور پیرو کے ٹریکر بند ہوگئے

31 Jan, 2019 | 09:41 AM

Sughra Afzal

 (عابد چودھری) ڈولفن اور پیرو فورس کی مانیٹرنگ کے دعوے ٹھس، سی سی پی او لاہور کی عدم دلچسپی کے باعث ٹریکر کمپنی کو واجبات ادا نہ کئے گئے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پرکمپنی نے ٹریکر ہی بند کردیئے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور بشیر ناصر کی عدم دلچسپی کے باعث واجبات کلیئر نہیں کیے گئے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر کمپنی کی جانب سے ٹریکر بند کر دیئے گئے ہیں، لاہور پولیس نے 550 ڈولفن بائیک اور 120 پیرو فورس کی گاڑیوں میں ٹریکر لگائے تھے، ٹریکر لگانے کا مقصد فورس کی پوزیشن چیک کرنا تھا۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریکر جلد بحال ہو جائیں گے، ٹریکرز کے لئے فنڈز کی دستیابی اور ٹینڈر کا عمل متعلقہ فورمز پر ہے۔

مزیدخبریں