تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

31 Jan, 2019 | 08:53 AM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کا ایک اور کارنامہ، تاریخ میں پہلی مرتبہ معطل ارکان اسمبلی کو بھی پارلیمانی سیکرٹری بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جن ارکان کی رکنیت معطل کی۔ حکومت نے انہیں بھی پارلیمانی سیکرٹری بنا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹریز کے ناموں میں تین ارکان ایسے بھی شامل ہیں جن کی اسمبلی رکنیت مالیاتی گوشوارے جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے معطل کر رکھی ہے۔

پی پی 76 سرگودھا کے معطل فیصل فاروق چیمہ، پی پی معطل 87 میانوالی سے احمد خان بھچر اور پی پی 170 لاہور سے معطل امین ذوالقرنین بھی پارلیمانی سیکرٹری کی فہرست میں شامل ہیں۔ تینوں ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں اپنے مالیاتی گوشوارے تاحال جمع نہیں کروائے۔

مزیدخبریں