سال کا پہلا چاند گرہن، 150 سال بعد سپر، بلیو اور بلڈ مون کا نظارہ

31 Jan, 2018 | 11:55 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سٹی42: ایک چاند، چار نظارے، سال کا پہلا   چاند گرہن ۔ چاند  نے اپنے کئی رنگ دکھائے، لوگوں نے سپر، بلیو اور  بلڈ مون کا نظارہ کیا۔  چاند گرہن  3 بج کر51 منٹ پر شروع ہوا اور رات 9 بج کر 8منٹ تک جاری رہا۔

اس صدی کا منفرد   چاند گرہن  بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا۔دنیا بھر میں چاند نے کئی رنگ دکھائے۔ جامعہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف سپیس سائنسز نے   چاند گرہن  کا معائنہ کیا.معانے کے وقت کہا گیا کہ ڈیڑھ سو سال بعد انسان  سپر، بلیو اور  بلڈ مون کا نظارہ کررہے ہیں۔ شہریوں نے ایک ہی وقت میں "سپر بلیو  بلڈ مون " کا نظارہ کیا۔ گرہن لگنے کے باعث چاند سرخ رنگ میں تبدیل ہو گیا جسے  بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

زمین سے فاصلہ کم ہونے اور چودہویں رات کے باعث چاند 14 فیصد تک بڑا اور زیادہ روشن نظر آیا۔  چاند گرہن  7 بج کر 8 منٹ تک جاری رہا، گرہن کے باعث نیلے رنگ کا چاند سرخ نظر آنے لگا، جبکہ آج رات لوگ سپر اور بلیو مون کا نظارہ بھی دیکھنے میں آیا۔

مزیدخبریں