دعا مرزا: لبرٹی گول چکر پر قصور میں جنسی سکینڈل کے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ، انکا کہناہے کہ اگر چیف جسٹس نے نوٹس نہ لیا تو انکے چیمپر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 2015میں قصور میں ویڈیو سکینڈل کے متاثرین انصاف کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ لبرٹی گول چکر پرمتاثرین نےچہرے ڈھانپ کروکیل حسان نیازی کے ساتھ ملکراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ وکیل حسان نیازی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر بہت اعتراضات ہیں۔
علاوہ ازیں متاثرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے بڑے بڑے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ متاثرین کے وکیل کا کہناتھااگرچیف جسٹس نے ہفتے میں نوٹس نہ لیا تو دھرنا دیں گے۔