ہمیں جاری کردہ این او سی میں شرط رکھی گئی ہے: قمرزمان کائرہ

31 Jan, 2018 | 08:08 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعدیہ خان:صدر وسطی پنجاب پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پانچ فروری کے جلسے کیلئے دیئے گئے این او سی میں شرط رکھی گئی کہ عدلیہ، فوج اور آئینی منصب کے خلاف تقاریر نہیں کرنی، ہم پر تو پنجاب حکومت پر قدغن لگا رہے ہیں خود نواز شریف فوج اور عدلیہ پر الزام لگا رہے ہے اور گالیاں دے رہے ہیں۔

شادی پورہ کے علاقے میں ملک امتیاز شاہد کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ  شہباز شریف خود سے وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں، نواز شریف ان کو جلسوں میں ساتھ لے جانے کی بجائے مریم کو ساتھ لیے پھرتے ہیں، میاں صاحب پہلے مغلیہ خاندان کے اندر پڑی دڑاروں سے نمٹ لیں۔

پانچ فروری کے جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں جاری کردہ این او سی میں شرط رکھی گئی ہے کہ عدلیہ فوج اور آئینی منصب کے خلاف تقاریر نہیں کرنی، ہم نے کبھی عدالتوں کے خلاف بیان بازی نہیں کی، نواز شریف پاکستان توڑنے کی دھمکیاں لگا رہے ہیں، ان کو کون روکےگا ،کیا یہ سلطنت شریفیہ بن گیا ہے، شریف برادران اگلے فیصلے کے بعد عملی طور پر عدالتوں پر حملے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد اور دیگر بلوچستان میں پی پی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا رہے ہیں ، جو جماعت زندگی بھر ہارس ٹریڈنگ کر کے  ایجنسیوں کی ذریعے چلتی رہی وہ ہم پر الزام لگا رہی ہے۔

مزیدخبریں