ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدعنوانی کیسز میں ملوث بیوروکریٹس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

بدعنوانی کیسز میں ملوث بیوروکریٹس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  رضوان نقوی:اینٹی کرپشن لاہور ریجن عدنان ارشد اولکھ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ، بدعنوانی کے مختلف کیسز میں ملوث بیوروکریٹس کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گریڈ 17 تا 22 کے افسروں کے خلاف جاری انکوئریوں، کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اپرمال ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن عدنان ارشد اولکھ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔ لاہور ریجن میں تعینات اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی شرکت۔ اجلاس میں اہم عہدوں پر تعینات گریڈ 17 تا 22 کے افسروں کے خلاف جاری انکوئریوں، کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

گزشتہ 10 سال کے دوران گریڈ 17 تا 22 کے افسروں کے خلاف درج ایف آئی آرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زیر التوا چالانوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن عمر مقبول،سرفراز کھٹانہ،خالد محمود شریک۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نواز گوندل، نوشین سرور،ظل ہما،رقیہ عنبرین،ظل ہما،رئیس خان کی شرکت۔