5ماہ بیت گئے، پنجاب کابینہ کا اجلاس نہ ہو سکا

31 Jan, 2018 | 07:27 PM

رانا جبران
Read more!

قیصر کھوکھر: پانچ ماہ بیت گئے، پنجاب کابینہ کا اجلاس نہ ہو سکا۔ کئی پالیسی معاملات لٹک گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی پنجاب کابینہ کا اجلاس متوقع ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کا پانچ ماہ سے اجلاس نہ ہونے سے سمریوں کی منظوری اور پالیسی معاملات حل نہیں ہو سکے ہیں۔ کابینہ کا اجلاس نہ ہونے سے وزراء کا وزیر اعلی سے رابطہ بھی کمزور پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کابینہ کا آخری اجلاس 29 اگست کو ہوا تھا۔ اب تک پنجاب کابینہ کے 28 اجلاس ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم نوعیت کے کیسز کی منظوری کے لیے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی پنجاب کابینہ کا اجلاس متوقع ہے۔

مزیدخبریں