محکمہ خزانہ پنجاب نے مقرربجٹ سے 11 ارب 97کروڑ زائد خرچ کردئیے

31 Jan, 2018 | 07:06 PM

رانا جبران
Read more!

عثمان علیم: پنجاب حکومت کی انوکھی مالی ترجیحات، کچھ پرنوازش کچھ نظر انداز، محکمہ خزانہ پنجاب نے دسمبر تک کے لیے متعین بجٹ سے 11 ارب 97 کروڑ روپے زائد خرچ کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال میں دسمبر تک کے لیے اخراجات کی حد 59 ارب 29 کروڑ 42 لاکھ تھی۔ جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب مقررہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے 11 ارب 97 کروڑ روپے کا زائدبجٹ خرچ کر چکا ہے۔ پنجاب حکومت نےاخراجات میں حد سے تجاوز کرتے ہوئے 65 ارب 26 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ جس میں پبلک آرڈر اورسیفٹی افیئرز میں ایک ارب 60 کروڑ کی بجائے 6ارب 42 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت میں 21 کی بجائے 23 ارب روپے خرچ ہوئے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے مخصوص محکموں پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ محکمے بڑے پیمانے پر نظر انداز کیے جا ر ہے ہیں ۔۔۔ جس کے باعث ان محکموں کی ترقیاتی سکیمیں بڑے پیمانے پر نظر انداز ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں