ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس

خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، منصوبے پر جاری تعمیراتی، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس کاجائزہ لیا گیا، اورنج لائن کوریڈورپر پچاس کروڑ کی لاگت سے10 ہزارپودے لگیں گے جبکہ 65 ایکڑ پر مشتمل گرین بیلٹس بنیں گی۔

نوے شاہراہ قائداعظم ایوان وزیراعلی میں اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نے تعمیراتی، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کا مجموعی طور پر 84.4فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 4۔89فیصد، چوبرجی سےعلی ٹاﺅن تک پیکیج ٹو کا77فیصد، پیکیج تھری ڈپو کا85.2 فیصد جبکہ پیکیج فورسٹیبلینگ یارڈ کی تعمیرکا 86.1 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہےتاہم منصوبےکا 41فیصدالیکٹریکل ومکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں کنسلٹنٹ پی ایچ اے مصطفی کمال نے ہارٹیکلچرلینڈ اسکیپنگ کے مجوزہ پلان پرپریزنٹیشن دیتے ہوئے بتایا کہ اورنج لائن کوریڈورکے ساتھ 50کروڑکی لاگت سے دس ہزارپودے لگائے جائیں گے جبکہ کو ریڈور سے منسلک 65 ایکڑ اسٹیٹ آف دی آرٹ گرین بیلٹس بنیں گی جو تاریخی مقامات سے مماثلت رکھتی ہونگی، تاہم پی ایچ اے 23 مارچ تک دستیاب ایریاز میں پلانٹیشن کاکام مکمل کرلےگی ۔

اجلاس میں وائس چیئرمین واساچودھری شہبازاحمد، چیف انجینیرٹیپاسیف الرحمن،جی ایم آپریشن ماس ٹرانزٹ اتھارٹی پنجاب سیدعزیر شاہ، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ، سیکیورٹی چیف کرنل ریٹائرڈ غلام صفدر، اے سی سٹی عبدالللہ خرم نیازی ،جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی آصف اقبال، سی ای اوحبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم، پرا جیکٹ ڈائریکٹرحماد الحسن، پراجیکٹ ڈائریکٹراقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر مظہرحسین،ڈپٹی چیف آفیسرشالامارزون ملک طارق، ڈی ایس پی خواجہ پرویز،جی ایم لاہور پارکنگ ریحان وحید، نیسپاک، سکیورٹی حکام اورچینی کمپنیوں سی ای سی اور سی آرنورینکو کے نمائندے شریک ہوئے۔