سیشن عدالت میدان جنگ بن گئی، فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت ملزم جاں بحق

31 Jan, 2018 | 05:32 PM

Read more!

(سٹی 42) لاہور کی سیشن کورٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم مارا گیا جبکہ پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کا قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع کی عدالت کے باہر دو گرپوں میں تصادم ہوا جس میں سے ایک گروپ نے فائرنگ شروع کردی۔ مخالفین کی فائرنگ سے زیر حراست قتل کا  ملزم امجد جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل آصف گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے سیشن عدالت کے تمام داخلی اور خارجی دروازے بند کر دیئے ہیں اور حملہ آور اس وقت احاطہ عدالت میں ہی موجود ہے جس کو پکڑنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری سیشن عدالت میں پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب سیشن جج لاہور نے سیشن کورٹ کی ناقص سکیورٹی پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور سی سی پی او لاہور سے وضاحت طلب کرلی۔

مزیدخبریں