(شاہد ندیم) بند روڈ گرڈ سٹیشن پر بجلی چوری کو چھپانے کے لیے پاور ٹرانسفارمر پر نصب میٹرز کی رفتار کو آہستہ کرکے لاکھوں یونٹس کا غبن کرنے کا انکشاف، ایف آئی اے نے لیسکو کے آمنہ پارک اور ہنجروال فیڈرز پر یونٹس کے ہیر پھیر کی تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق بند روڈ گرڈ سٹیشن پر لاکھوں یونٹس میں غبن ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بجلی چوری کو چھپانے اور لائن لاسز کو مرتب کرنے کے لئے ہیر پھیر کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرڈ سٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر ٹی سکس کے میٹرز کی رفتار کو آہستہ کیا گیا، پاور ٹرانسفارمر پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا عملہ تعینات ہے،میٹر کی رفتار کو آہستہ کر کے قومی گرڈ سے ملنے والے یونٹس کو تبدیل کیا گیا، یونٹس میں ردوبدل کر کے بجلی چوری کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے،ایف آئی اے نے گرڈ سٹیشن پر یونٹس کے غبن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایف آئی اے نے لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ٹیموں سے رپورٹ طلب کی ہے، لیسکو کی ٹیموں نے گرڈ سٹیشن کا دورہ کر کے رپورٹ مرتب کر لی،رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے مزید تحقیقات کرے گی۔