لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

31 Jan, 2018 | 03:31 PM

Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ عدالت نے تلور کے شکار پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے 8 فروری کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے پر مزید حقائق سامنے آئے ہیں، تلور کے شکار پر پابندی سے قبل کمیشن کی رپورٹ پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے۔عدالت نے تلور کے شکار پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے 8 فروری کو طلب کر لیا۔

مزیدخبریں