ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زہریلے پانی سے اُگنے والی سبزیوں کیخلاف کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زہریلے پانی سے اُگنے والی سبزیوں کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زہریلے پانی سے اُگنے والی سبزیوں کیخلاف کارروائی، فوڈ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں540 کنال رقبے پر اُگی سبزیاں تلف کر دیں۔

ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹٰی کا زہریلے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کیخلاف کارروائی، پنجاب بھرمیں540کنال رقبےپراُگی سبزیاں تلف کردیں، اے ڈی جی آپریشن کے مطابق بند روڈ اور نیاز بیگ میں 90کنال پر سبزیاں تلف کی گئیں جبکہ فیصل آباد میں78،ساہیوال اور ملتان میں 144کنال پر سے سبزیاں تلف کی گئیں، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں202 کنال سے سبزیاں تلف کی گئیں۔

اے ڈی جی آپریشنز کے مطابق زہریلے پانی سے کاشتکاری کا خاتمہ کیا جارہا ہے، کیمیکل اور انڈسٹریل ویسٹ ملے پانی سے اُگی جانے والی سبزیاں مضر صحت ہیں۔