(فاران یامین) میئر لاہور کرنل (ر) مبشر کا نئے سال کا پہلا تحفہ، انہوں نے انوکھا اقدام اٹھایا ہے اور اسمبلی کی کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن اسمبلی کےاجلاس کی اب میڈیالائیوکوریج نہیں کرسکےگا،میئرلاہورمبشرجاوید نےاپنی کوتاہیاں چھپانے کے لیےکیمرے پرپابندی لگادی، چودہ اجلاس کی صدارت کرنے والے سپیکراسمبلی مہرمحمودنےپابندی پرلاعملی کااظہارکیاجبکہ ڈپٹی میئر مشتاق مغل نے پابندی کوآزادی رائے پر قدغن لگانےکےمترادف قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چودہواں اجلاس ٹاؤن ہال میں ہوا،،اجلاس کی صدارت پہلی مرتبہ ڈپٹی میئر مہر محمود نے کی، میئر لاہور مبشر جاوید نے نئے سال کا پہلا تحفہ اجلاس کی لائیوکوریج پر پابندی کی صورت میں دیا، پابندی کے حوالے سےسپیکرمیٹروپولیٹن کارپوریشن مہرمحمودبھی لا علم رہے۔
ڈپٹی میئر مشتاق مغل نے لائیو کوریج کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے میڈیا کو کوریج کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ شہری جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے منتخب نمائندے ان کے مسائل کس طرح اسمبلی میں اٹھاتے ہیں،میڈیاوہی دکھاتا ہے جو اسمبلی میں ہورہا ہوتا ہے۔
اپوزیشن لیڈرعفیف صدیقی نے بھی میڈیاپرپابندی کوغیرضروری قراردیا۔انہوں نے کہا کہ میئر لاہورمبشرجاوید نے اپنے ہی لیگی چیئرمینز کے احتجاج سےتنگ آکرپابندی عائد کی ہے۔