150سال بعد آج لاہور میں چاند گرہن اور سُپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ ہوگا

31 Jan, 2018 | 02:02 PM

(دعا مرزا) ڈیڑھ سو سال بعد آج لاہور سمیت ملک بھر میں لوگ چاند کے تین روپ دیکھیں گے، آج رات چاند گرہن، بلیو مون اور سپربلڈ مون کا نظارہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سو سال بعد لاہور سمیت ملک بھر میں آج سُپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ دیکھا جاسکے گا، مہینے میں 2 بار دکھائی دینے والا چودھویں کا چاند بلیو مون کہلاتا ہے اور ایسے میں چاند کو اگر مکمل گرہن لگ جائے تو اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے، اس لحاظ سے آج طلوع ہونے والا چاند سپر بلیو بلڈ مون ہوگا، جس کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہوگی۔

سپر بلیو بلڈ مون چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جائے گا، چاند گرہن دن تین بج کر اکاون منٹ پر شروع ہوگا اور نو بجکر آٹھ منٹ پر ختم ہو جائے گا جبکہ چھ بج کر اکتیس منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین اور مریض شام کے اوقات میں آرام کریں ۔ اس کے علاوہ اس دن صدقہ و خیرات بھی کریں۔کئی سالوں بعد نظر آنے والا یہ چاند پہلے نیلے رنگ کا ہوگا اور بعد میں سرخ رنگ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

مزیدخبریں