لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

31 Jan, 2018 | 12:23 PM

Read more!

(سٹی 42): لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت مخلتف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتےہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 12 بجکر 9 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 169 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کا علاقہ ہندوکش ریجن تھا۔ تاہم اب تک زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں