(قذافی بٹ ) دھرنوں،مظاہروں اور سیاسی کزنز سے مایوسی یا وجہ کچھ اور؟ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج رات بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات بارہ بجے نجی ایئرلائنز کے ذریعے براستہ استنبول برطانیہ جائیں گے۔ برطانیہ میں مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت کے ساتھ یونیورسٹیز میں لیکچر دیں گے۔ کینیڈا میں میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ کا بیرون ملک دورہ بائیس دن کا ہوگا۔ پاکستان واپسی سے پہلے سعودی عرب عمرہ کے لئے بھی جائیں گے۔