(زاہد چودھری) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے کارروائی کرکے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا ایک اور سکینڈل پکڑ لیا، گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کروانے والا مریض رحمت علی شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد بھٹی کی سربراہی میں ٹیم نے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج مریض رحمت علی سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کا پتہ چلایا جاسکے۔