کالج اساتذہ کی موجیں ختم، سال میں صرف25 چھٹیاں کرسکیں گے

31 Jan, 2018 | 10:23 AM

Read more!

(جنید ریاض) کالج اساتذہ کی موجیں ختم ، سال میں 25 اور ایک ماہ میں دو سے زائدچھٹیاں نہیں ملیں گی ، کالج پرنسپلز کو زائد چھٹیاں نہ دینے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم نامہ جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کو سال میں صرف 25 معمول کی چھٹیاں کرسکیں گے،اس حوالے سے ڈی پی آئی کالجز نے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کالجز پرنسپل اس بات کی پابندی کرائیں کہ اساتذہ ایک ماہ میں دو سے زیادہ چھٹیاں نہ کریں۔اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہ صرف اساتذہ بلکہ دوسرا نان ٹیچنگ سٹاف بھی ایک ماہ میں دو چھٹیاں ہی کرنے کا پابند ہوگا۔ اس سے قبل اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف ایک ماہ میں دو سے زیادہ چھٹیاں کررہا تھا۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کی چھٹیوں کی وجہ سے کالج کا کام متاثر ہورہا تھا ۔

مزیدخبریں