ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں گریڈ 18 اور 19 کے متعدد افسروں  کے  تبادلے 

 لیسکو میں گریڈ 18 اور 19 کے متعدد افسروں  کے  تبادلے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لیسکو میں گریڈ 18 اور 19 کے متعدد افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری  کردیے گئے 

فیصل زکریا کو چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ لگا دیا گیا ،چیف انجینئر ٹی اینڈ جی لیسکو ظفر اقبال ریٹائر ہو گئے ،ذوالفقار بلوچ کو مینجر ایس اینڈ آئی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،محمد انور وٹو کو ریجنل مینجر ایم اینڈ ٹی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،احمد شہزاد چغتائی کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل لگا دیا گیا ،نعیم احمد جمالی کو ایکسیئن ٹاؤن شپ ڈویژن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،محمد فاروق کو ایکسیئن کینٹ اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔نعمان غنی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،محمد رضوان فیاض کو ایکسیئن شاہکوٹ ڈویژن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔وقار احمد کو ایس ڈی او شالامار سب ڈویژن لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے