احمد منصور: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد پذیر ہوئی ۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی
نیول چیف کو فروری 2025 میں ہونیوالی پاک بحریہ کی کثیرالجہتی مشق امن اور امن ڈائیلاگ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی ،کانفرنس میں بحیرہ ہند میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا،کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا،نیول چیف نے ساحلی علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا ،نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی،نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا