2024 کے آخری روز ڈالر کی اونچی اُڑان 

31 Dec, 2024 | 04:44 PM

ایاز خان :  2024 کے آخری روز ڈالر کی اونچی اُڑان ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.48 روپے سے بڑھ کر 278.55 روپے پر بند ہوا،

سال 2024 میں روپے کے مقابلے ڈالر  کا ریٹ
 پاکستانی روپے کی قدر سال 2024  میں 1.17 فیصد کا اضافہ ہوا،انٹربینک میں سال 2024 کے اختتام پر امریکی ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا،سال 2024 میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا،سال 2023 کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 86 روپے پر تھا ،سال 2024 میں ڈالر کی بلند ترین سطح 281 روپے 89 پیسے رہی ،سال 2024 میں انٹربینک میں امریکی ڈالر کی کم ترین سطح 277 روپے 51 پیسے رہی ، سال 2024 میں انٹربینک میں امریکی  ڈالر 4 روپے 37 پیسے کی رینج میں ٹریڈ ہوا،سال 2023 میں روپے کی قدر میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی 
سال 2022 میں روپے کی قدر میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی

مزیدخبریں