راو دلشاد :وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئے سال کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی ۔
مریم نواز کا عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات، پارکس، شاپنگ مالزو دیگر مقامات پر سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے،عوام نئے سال کی خوشیوں کو سماجی ذمہ داری سے منائیں،نوجوان ہوائی فائرنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے گریز کریں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا،نئے سال کا آغاز خوشگوار اور پرامن ماحول میں کرنا چاہیے۔