رانا اظہر: ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں کھیلتا پنجاب گیمز کی انتظامی کمیٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم کیلئے پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کہا کہ تمام انتظامی کمیٹیاں کھیلتا پنجاب گیمز کی کامیاب تنظیم کے لیے کام کریں گی اور یہ کمیٹیاں ان کی سربراہی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔
کھیلتا پنجاب گیمز کی انتظامیہ کے تحت مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ایونٹ مینجمنٹ، اوپننگ اور کلوزنگ سرمنی، ٹرانسپورٹ، ڈاکومنٹس، سکیورٹی، آرٹ، الیکٹرانک پرنٹ، سوشل میڈیا، یونیفارم کمیٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اکاموڈیشن، کیش ایوارڈ اینڈ ڈسٹریبوشن، مارچ پاسٹ، جیوری آف اپیل، ٹیبلولیشن اینڈ ایوالویشن، میڈل اینڈ سوینئرز ڈسٹریبیوشن، پارکنگ اور ٹیکنیکل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔