ویب ڈیسک: مرکزی بینک اور دیگر تمام بینکس نے عوامی لین دین کیلئے چھٹی کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی بینک اور دیگر تمام بینکس کی جانب سے کل بروز یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا لیکن بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 40، 25، 15 اور ساڑھے 7 ہزار والے پرانے انعامی بانڈز کی تبدیلی یا واپسی کا آج آخری روز ہے، پرانے پرائز بانڈز کمرشل بینکوں کی برانچ میں واپس کئے جا سکتے ہیں یا تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔